World
برطانوی ملکہ کمیلا کی فرانسیسی صدر میکرون اور انکی اہلیہ سے خوشگوار ملاقات توجہ کا مرکز
برطانوی ملکہ کمیلا، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ بریجٹ میکرون کے درمیان ایک مختصر مگر شائستہ انداز میں ہوئی ملاقات نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
مصنف Rubab Shakeel43K بار پڑھا

برطانوی ملکہ کمیلا، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ بریجٹ میکرون کے درمیان ایک مختصر مگر شائستہ انداز میں ہوئی ملاقات نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے فرانسیسی صدر اور ان کی اہلیہ بریجٹ میکرون نے برطانوی بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا کے ہمراہ برٹش میوزیم کا دورہ کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میوزیم پہنچنے پر صدر میکرون نے ملکہ کمیلا کی کمر پر انتہائی شائستگی سے ہاتھ رکھا، دونوں شاہی اور صدارتی جوڑے تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے، جہاں بایو ٹیپسٹری کی رونمائی کی گئی۔
کیا خاتونِ اول مرد ہیں؟ فرانسیسی صدر نے امریکی میزبان پر ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کردیا


