World
ٹرمپ کا وزن 20 پاؤنڈ بڑھ گیا، ڈاکٹروں کو صحت سے متعلق خدشات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وزن میں حالیہ اضافے نے ڈاکٹروں کی تشویش بڑھا دی ہے۔
مصنف Rubab Shakeel34K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وزن میں حالیہ اضافے نے ڈاکٹروں کی تشویش بڑھا دی ہے۔
ماہرین کے مطابق 80 سالہ صدر کے وزن میں مزید اضافہ صحت کے سنگین خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی صدارتی مہم کے بعد سے ان کے وزن میں تقریباً 20 سے 23 پاؤنڈ کا اضافہ ہوا ہے، جس پر صدر کی صحت پر نظر رکھنے والے طبی ماہرین نے توجہ مرکوز کی ہے۔
دستیاب طبی معلومات کا جائزہ لینے والے ڈاکٹروں نے ٹرمپ کی عمر، بڑھتے ہوئے وزن اور بعض علامات ہاتھوں پر نیل پڑنا، ٹخنوں میں سوجن اور ضرورت سے زیادہ غنودگی شامل ہونے کے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ٹرمپ موٹاپے کا شکار، وزن بڑھنے لگا، ڈاکٹروں نے صحت خطرات سے خبردار کردیا


