World
’حبیبی (انکل سیم)، کم ٹو ایران!‘: تہران کا ہرمز پر ’مائنز سوئپر‘ گیم کیساتھ امریکا پر طنز
ایرانی سفارت خانے نے امریکا کو طنزیہ انداز میں ایران آنے کا چیلنج دے دیا۔
مصنف Naila Abbas42K بار پڑھا

ایرانی سفارت خانے نے امریکا کو طنزیہ انداز میں ایران آنے کا چیلنج دے دیا۔
ایران کی جانب سے امریکا کا مذاق اڑاتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دلچسپ پیغام جاری کیا گیا ہے۔
پیغام کے کیپشن میں لکھا ہے ’حبیبی (انکل سیم)، کم ٹو ایران!‘ اس کے ساتھ ہی 35 سیکنڈ کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں آبنائے ہرمز کا 3 ڈی نقشہ دکھایا گیا ہے، اس ویڈیو میں ’مائن سوئپر‘ طرز کا گیم کھیلا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ ساتویں ماہ میں داخل ہو چکی ہے اور آبنائے ہرمز کے معاملے پر کشیدگی میں اس ہفتے مزید اضافہ ہوا ہے۔
ایران امریکی انتخابات سے قبل تصادم بڑھا سکتا ہے: ایرانی تجزیہ کار
ایران میں شادی تقریب پر بمباری، عالمی برادری امریکیوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے، جنرل احمد واحدی


