شارجہ کے حکمراں شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور شہریوں کے لیے مالی معاونت میں اضافے کا اعلان کر دیا جس پر عمل درآمد یکم ستمبر سے کیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق 17 ہزار 776 سرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافے سے مستفید ہوں گے جبکہ سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ  20,000 درہم (15 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) مقرر کر دی گئی ہے۔