افغان وزیر کا شرمناک بیان
دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11 جولائی 2026ء ) غیرقانونی قابض افغان طالبان رجیم کے افغان وزیر نے بھارت میں ایک انتہائی متنازع، شرمناک اور مضحکہ خیز بیان دیا کہ افغانستان اور بھارت کا ڈی این اے

دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11 جولائی 2026ء ) غیرقانونی قابض افغان طالبان رجیم کے افغان وزیر نے بھارت میں ایک انتہائی متنازع، شرمناک اور مضحکہ خیز بیان دیا کہ افغانستان اور بھارت کا ڈی این اے ایک ہی ہے۔ نئی دہلی میں گفتگو کرتے ہوئے افغان عبوری حکومت کے وزیرِ زراعت مولوی عطا اللہ عمری نے کہا کہ انہیں بھارت آکر ہرگز یہ احساس نہیں ہوا کہ وہ کسی غیر ملک میں ہیں، بلکہ انہیں یوں لگا جیسے بھارت ان کا اپنا ہی ملک ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ افغانستان اور بھارت کا ڈی این اے ایک ہی ہے۔ غیرقانونی افغان طالبان رجیم کے وزیر کا بھارت میں شرمناک اورمضحکہ خیز بیان سامنے آیا ہے اور نئی دہلی میں افغان وزیر زراعت مولوی عطاء اللہ عمری کا افغانستان اور بھارت کا ڈی این اے ایک قرار دینا اس بات کا عکاس ہے کی یہ دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ افغان وزیر کا شرمناک بیانبھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہی قرار دے دیا https://t.co/1K3MvMXZks— Sanaullah Nagra🇵🇰 (@sana1nagra) July 11, 2026 طالبان رجیم کے وزیر کے بیان سے اس موقف کو تقویت ملتی ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت اور افغانستان کا مرکزی کردار ہے۔ بھارتی جریدہ دی اکنامک ٹائمز کے مطابق افغان وزیرزراعت مولوی عطااللہ عمری نے کہا کہ مجھے ہرگز یہ احساس نہیں ہوا کہ میں کسی غیر ملک میں ہوں، مجھے یوں لگا جیسے یہ ہمارا اپنا ہی ملک ہو۔ افغان وزیرنے کہا کہ افغانستان اور بھارت کا ڈی این اے ایک ہے۔ نیوزایجنسی کے مطابق ماہرین کے مطابق یقیناً بھارت اور افغانستان کے ڈی این میں مماثلت ہے کیونکہ مودی کی پشت پناہی اور طالبان رجیم کی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ مظلوم کشمیریوں اورفلسطینیوں پر مظالم پر ہمیشہ خاموش رہنےوالی طالبان رجیم محض چند پیسوں کی خاطربھارت سےڈی این اے ملا کراسلامی روایات سےمکمل منحرف ہو چکی ہے ۔ماہرین نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم جبکہ طالبان رجیم کے غیر قانونی اقتدار میں مسلمانوں کو کافرقرار دے کر قتل دونوں کے ڈی این میں مماثلت کی نشاندہی کرتا ہے،مودی کی جانب سے اسرائیل کو فادر لینڈ قرار دیا جا چکا ہے، ایک ڈی این اے کا بیان افغانستان، بھارت اوراسرائیل کی نظریاتی قربت اور ایک شجرہ نسب کا عکاس ہے۔



