میرے والد کے قتل کا بدلہ لینا پوری ایرانی قوم کی خواہش ہے، اس کو ہر صورت پورا کیا جائےگا
تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11 جولائی 2026ء ) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ میرے والد کے قتل کا بدلہ لینا پوری ایرانی قوم کی خواہش ہے، اس کو ہر صورت پورا کیا جائےگا، مارے پا

تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11 جولائی 2026ء ) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ میرے والد کے قتل کا بدلہ لینا پوری ایرانی قوم کی خواہش ہے، اس کو ہر صورت پورا کیا جائےگا، مارے پاس ان تمام مجرموں کی فہرست موجود ہے۔ ایکس پر اپنے پیغام میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں عوام کی کثیر اور تاریخی شرکت پر لاکھوں شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ والد کے جنازے کے بعد انہوں نے خون کا بدلہ لینے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ دو جنگوں کے شہدا کے خون کا بدلہ قاتلوں سے لیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی عوام کے دشمنوں سے شہدا کے خون کا یہ انتقام لینا بالکل یقینی ہے اور انتقام کا یہ مطالبہ پوری قوم کا ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔



