واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی 2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری حالیہ کشیدگی پر ایک انتہائی چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔

امریکی میڈیا اؤٹ لیٹ ’این بی سی‘ کے ’پروگرام میٹ دی پریس‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فضائی حملوں سے ٹھیک ایک دن پہلے ایران امریکہ کے ساتھ ایک ’پرفیکٹ ڈیل‘ کرنے پر مکمل راضی ہو گیا تھا اور انہوں نے اپنے تمام مطالبات چھوڑ دیئے تھے، مگر محض ایک گھنٹے بعد ہی ڈرون حملہ کرکے سب کچھ تباہ کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ گزشتہ روز ایران نے امریکہ کے لیے ایک انتہائی سازگار اور معاہدے پر اتفاق کر لیا تھا، اور ایرانی حکام نے اپنے تمام سخت مؤقف سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے سب کچھ چھوڑنے کا اعتراف کیا تھا، تاہم اس رضامندی کے محض ایک گھنٹے کے اندر ہی انہوں نے ایک بحری جہاز پر ڈرون حملہ کر دیا، ایرانی قیادت بالکل 'بیمار' ہے۔ امریکی صدر نے مزید بتایا کہ اس ایرانی جارحیت کے جواب میں امریکی افواج نے گزشتہ رات ایران پر شدید ترین بمباری کی اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اس وقت عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے۔