صدر ٹرمپ نے امریکا کو آبنائے ہرمز کا "محافظ" قرار دے دیا
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 جولائی 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کو آبنائے ہرمز کا "محافظ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی نافذ کردی

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 جولائی 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کو آبنائے ہرمز کا "محافظ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی نافذ کردی جبکہ دیگر ممالک کے تمام کارگو پر20 فیصد فیس وصول کیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس ایکس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم دوبارہ 'ایرانی ناکہ بندی' نافذ کر رہے ہیں، جسے یہ نام اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ اس کا مقصد صرف ایران کے بحری جہازوں یا ایران کے گاہکوں کو آبنائے ہرمز سے داخل ہونے یا نکلنے سے روکنا ہے۔ آج سے امریکہ کو 'آبنائے ہرمز کا محافظ' کے نام سے جانا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے اور ایران کے ساتھ یا اس کے بغیر کھلی رہے گی۔



