امریکا نے سکیورٹی صورتحال کے باعث یواے ای میں 13 سے 15 جولائی تک تمام قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں
ابوظہبی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 جولائی 2026ء ) امریکا نے مشرق وسطیٰ میں کشیدہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر یواے ای میں تمام قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں، متعلقہ حکام نئی تاریخ مقرر کرنے کے

ابوظہبی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 جولائی 2026ء ) امریکا نے مشرق وسطیٰ میں کشیدہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر یواے ای میں تمام قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں، متعلقہ حکام نئی تاریخ مقرر کرنے کے لیے خود رابطہ کریں گے، امریکی ویزوں کی تمام معمول کی خدمات بھی تاحکمِ ثانی معطل رہیں گی۔ ایکس پر یوایس مشن ٹو یوےای کے مطابق امریکہ کے سفارت خانے ابوظہبی اور امریکی قونصل خانہ دبئی نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے باعث 13 سے 15 جولائی 2026 تک تمام قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی ہیں۔ جن امریکی شہریوں کی ان تاریخوں میں اپائنٹمنٹ مقرر تھی، انہیں سفارت خانے یا قونصل خانے آنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ متعلقہ افراد سے نئی تاریخ کے لیے براہِ راست رابطہ کیا جائے گا۔



