واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 جولائی 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کے گزرنے پر کوئی فیس یا ٹیکس عائد نہیں کریں گے، 20 فیصد فیس کا اعلان کیا تو حکمرانوں کی کالز موصول ہوئیں۔ انہوں نے واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا بدمعاش ہے، عراق میں اب امریکی فوج کی ضرورت نہیں ہے، سعودی عرب، یواے ای ، قطر ، کویت اور مشرق وسطیٰ کے ممالک سے مثبت بات ہوئی۔ امریکا کی آئل کمپنیاں عراق میں کام کریں گی، عراق کو اب ایران سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، عراق میں سرمایہ کاری کریں گے اور وہاں سے بڑی مقدار میں تیل نکالیں گے۔عراقی وزیراعظم نے کم مدت میں بہترین کام سرانجام دیا ہے۔ ایران کو موقع دیا تھا لیکن یہ عجیب لوگ ہیں انہوں نے پہلے حملہ کیا۔