امریکا کا آج رات ایک بجے سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرنے کا اعلان
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 جولائی 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا آج رات ایک بجے سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کریں گے، آج رات ایران پر تازہ حملے کریں گے۔ انہوں نے و

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 جولائی 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا آج رات ایک بجے سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کریں گے، آج رات ایران پر تازہ حملے کریں گے۔ انہوں نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم اویوآزمائش تھی لیکن ایران نے پاسداری نہیں کی ، ایرانیوں سے کہہ دیں تیار رہیں اب کچھ نہیں کرسکتے۔ایرن سے ڈیل اب بھی ممکن ہے، ایران پر بمباری سے ناکہ بندی زیادہ فائدہ مند ہے۔آج رات ایران پر تازہ حملے کریں گے، پک ایکس ماوٴنٹین جوہری مرکز تباہ کردیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراقی وزیراعظم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کے گزرنے پر کوئی فیس یا ٹیکس عائد نہیں کریں گے، 20فیصد فیس کا اعلان کیا تو حکمرانوں کی کالز موصول ہوئیں۔



