ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 جولائی 2026ء ) سعودی عرب نے ایران کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے ایران کے حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت خارجہ نے کویت کی سرحدی چوکیوں اور آئل ڈرلنگ پلیٹ فارم پرحملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے قونصل خانے پر بھی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی عرب نے آبنائے ہرمز میں اماراتی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کی بھی مذمت کی ہے۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اردن بحرین اور قطر کیخلاف حملے خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ ایران کی جانب سے برادر ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔ ایران کے اقدامات یواین چارٹرڈ، اوآئی سی اصولوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ ایران اپنے مسلسل حملوں کے نتائج کا ذمہ دار خود ہوگا۔ سعودی عرب کا ایران کو خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سعودی عرب نے کویت، بحرین ، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔