تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 جولائی 2026ء ) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ میں محاذ جنگ پر جاکر لڑنے کیلئے تیار ہوں، وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے ، ٹرمپ کی بیان بازی کا عملی جواب دیں گے۔ ہمارے ملک کو ٹکڑے کرنے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کرنے والوں کو آخر حاصل کیا ہوا؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا آج رات ایک بجے سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کریں گے، آج رات ایران پر تازہ حملے کریں گے۔ انہوں نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم اویوآزمائش تھی لیکن ایران نے پاسداری نہیں کی ، ایرانیوں سے کہہ دیں تیار رہیں اب کچھ نہیں کرسکتے۔