امریکی صدر کا ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں مزید 3 ہفتے تک جاری رکھنے کا اعلان
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 جولائی 2026ء ) امریکی صدر نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں مزید دو سے تین ہفتے تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قدامت پسند ریڈیو میز

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 جولائی 2026ء ) امریکی صدر نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں مزید دو سے تین ہفتے تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قدامت پسند ریڈیو میزبان ہیو ہیوٹ کو انٹرویو میں کہا کہ ایم اویو آزمائش تھی لیکن ایران نے پاسداری نہیں کی، ایرانیوں سے کہہ دیں تیار رہیں! وہ اب کچھ نہیں کرسکتے، ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں مزید دو سے تین ہفتے جاری رہ سکتی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کا آج رات ایک بجے سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کریں گے، آج رات ایران پر تازہ حملے کریں گے۔ انہوں نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم اویو آزمائش تھی لیکن ایران نے پاسداری نہیں کی ، ایرانیوں سے کہہ دیں تیار رہیں اب کچھ نہیں کرسکتے۔



