ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 جولائی 2026ء ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے منفوحہ میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا ہے، گیس سلنڈر پھٹنے سے پانچ پاکستانی جاں بحق ہو گئے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق پانچوں پاکستانیوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے ہے۔

جاں بحق افراد کی شناخت محمد سعید، عابد حسین، عبدالرحمان، محمد سفیر اور محمد رستم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ واقعے کے حوالے سے سفارت خانے کے حکام سعودی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ قانونی کارروائی کے بعد مرحومین کی میتوں پاکستان بھیجنے یا پھر سعودی عرب میں تدفین کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔