امریکا نے ایران، روس، اٹلی اور نائیجریا سے تعلق رکھنے والے 4 افراد پر پابندیاں لگا دیں
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 جولائی 2026ء ) امریکی محکمہ خزانہ نے انسداد دہشتگردی کے تحت نئی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق امریکا نے ایران ، روس ، اٹلی اور نائیجریاسے تعلق ر

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 جولائی 2026ء ) امریکی محکمہ خزانہ نے انسداد دہشتگردی کے تحت نئی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق امریکا نے ایران ، روس ، اٹلی اور نائیجریاسے تعلق رکھنے والے 4 افراد پر پابندیاں عائد کردیں۔ پابندیوں کا تعلق ایران کے جوہری و میزائل پھیلاؤ سرگرمیوں سے ہے، ایرانی شہری بہروز نمازی اور اس سے منسلک نیٹ ورک پابندیوں کی فہرست میں شامل ہے، روسی کمپنی ایوراتیک، ایرانی نیکا جیٹ کمپنی، اور نائیجریاکی وینگارڈٹیکنیکل سپلائی بھی پابندیوں میں شامل ہے۔ میکسیکو کے جواریز کارٹیل اور لاس ویاگراس کی پابندیوں سے متعلق نکات اپ ڈیٹ کئے گئے ہیں۔میکسیکن گروپس کو دہشتگرد تنظیموں سے متعلق اضافی درجہ بندی میں بھی شامل کیا گیا ہے۔



