واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 جولائی 2026ء ) ایران پر نئے حملوں کی 90 منٹ تک جاری رہنے والی لہر مکمل کرلی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے قریب اور ایرانی ساحلی علاقوں میں درجنوں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے ایران پر نئے حملوں کی 90 منٹ تک جاری رہنے والی لہر مکمل کرلی، حملے  میں آبنائے ہرمز کے قریب اور ایرانی ساحلی علاقوں میں درجنوں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن کے دوران گریٹر تنب جزیرے پر واقع ایران کے ساحلی دفاعی نظام، کروز میزائلوں کے ذخائر اور لانچنگ سائٹس کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں سے ایران کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت مزید کمزور ہوئی ہے۔