واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16 جولائی 2026ء ) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا ایران میں زمینی فوج بھیجنے اور فضائی حملوں میں شدت لانے پر غور شروع کردیا ہے، اس حوالے سے بات چیت اور بریفنگ بھی لی گئی ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اعلیٰ معاونین کی کئی دنوں کی بریفنگ کے بعد ایران میں امریکی فوجی کارروائیوں کو بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے اور فضائی حملوں میں شدت لانے پر غور شروع کردیا ہے۔ زمینی فوج بھیجنے کا مقصد آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی جزائر پر قبضہ کرنا اور ایک قلعہ بند جگہ پر بمباری کرنا شامل ہے، اس قلعہ کو خفیہ جوہری کام کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔