ایران نے عربوں کو اونٹوں کے دور میں پہنچانے کی دھمکی دے دی
تہران(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16 جولائی 2026ء ) ایران نے امریکی حملے کے جواب میں عربوں کو اونٹوں کے دور میں پہنچانے کی دھمکی دے دی۔

تہران(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16 جولائی 2026ء ) ایران نے امریکی حملے کے جواب میں عربوں کو اونٹوں کے دور میں پہنچانے کی دھمکی دے دی۔
ایرانی خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرزکے مطابق امریکا کا ایرانی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا تباہ کن ہوگا، جواباً خطے کے انفراسٹرکچر کا ہر ٹکڑا تباہ کردیں گے، خطے کے انفراسٹرکچر کو ایسے تباہ کریں گے جیسے کوئی وجود ہی نہیں تھا۔عربوں کو اونٹوں کے دور میں پہنچا دیں گے، امریکی حملے جاری رہے تو جنگ پھیل جائے گی۔ رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے حوثیوں کو تیار رہنے کا پیغام بھیج دیا ہے ۔ امریکا ہمارے بجلی گھر نشانہ بنائے توتیار رہیں، بجلی گھروں پر حملہ ہوا توباب المندب اور بحیرہ احمر بند کردیں، ایران کی ہدایت پر حوثیوں نے ساحل پر میزائل اور ڈرون تعینات کردیئے۔



