دبئی میڈیا آفس نے ڈاؤن ٹاؤن دبئی میں دھماکوں سے متعلق رائٹرز کی رپورٹ کو غلط اور بےبنیاد قرار دےدیا
دبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16 جولائی 2026ء ) گورنمنٹ دبئی میڈیا آفس نے تصدیق کی ہے کہ ڈاؤن ٹاؤن دبئی میں دھماکوں سے متعلق رائٹرز کی رپورٹ غلط اور بےبنیاد ہے۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں جی ڈی

دبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16 جولائی 2026ء ) گورنمنٹ دبئی میڈیا آفس نے تصدیق کی ہے کہ ڈاؤن ٹاؤن دبئی میں دھماکوں سے متعلق رائٹرز کی رپورٹ غلط اور بےبنیاد ہے۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں جی ڈی ایم او نے عوام اور ذرائع ابلاغ سے اپیل کی ہے کہ درست معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ خبروں کے پھیلاؤ سے گریز کریں۔ دبئی حکومت کے میڈیا آفس نے رائٹرز کی جانب سے دبئی شہر کے مرکز میں دھماکوں کی آوازوں سے متعلق جاری کی گئی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے غلط اور غیرمصدقہ قرار دیا ہے۔ میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں شامل معلومات حقیقت پر مبنی نہیں۔ The Government of Dubai Media Office (GDMO) confirms that the Reuters report regarding explosions in Downtown Dubai is false. GDMO urges the public and media to rely only on official sources for accurate information and to avoid spreading rumours or unverified information.— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) July 16, 2026 دفتر نے ذرائع ابلاغ اور عوام پر زور دیا ہے کہ خبریں اور معلومات صرف سرکاری اور قابلِ اعتماد ذرائع سے حاصل کریں، کسی بھی اطلاع کو شائع یا شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں، اور افواہوں، غلط خبروں اور غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس کے پھیلاؤ سے گریز کریں۔



