کویت سٹی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 جولائی 2026ء ) کویت ایئرویز نے مسافروں کو آگاہ کیا ہے کہ ایرانی حملوں کے تازہ صورتحال کے بعد کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد اور روانگی کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق کویت ایئرویز نے کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد ورفت عارضی طور پر معطل ہونے کے بعد اپنی بیشتر کمرشل پروازوں کا شیڈول دوبارہ ترتیب دینے کا اعلان کیا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام نے کویت نیوز ایجنسی (کونا) کے حوالے سے بتایا کہ قومی فضائی کمپنی نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں۔ ایئرلائن نے بتایا کہ بکنگ ریکارڈ میں درج موبائل نمبروں پر خودکار اپ ڈیٹس اور ایس ایم ایس کے ذریعے پروازوں کے شیڈول میں ہونے والی تمام تبدیلیوں سے مسافروں کو بروقت آگاہ کیا جا رہا ہے۔