متحدہ عرب امارات کا 5 سالہ ملٹی پل انٹری ٹورسٹ ویزا کیلئے بڑی سہولت کا اعلان
دبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 جولائی 2026ء ) متحدہ عرب امارات نے درخواستگزاروں کیلئے 5 سالہ ملٹی پل انٹری ٹورسٹ ویزا کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے تحت دنیا بھر کے شہری بغیر کسی اس

دبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 جولائی 2026ء ) متحدہ عرب امارات نے درخواستگزاروں کیلئے 5 سالہ ملٹی پل انٹری ٹورسٹ ویزا کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے تحت دنیا بھر کے شہری بغیر کسی اسپانسر یا میزبان کے یواےای کا متعدد بار سفر کرسکتے ہیں، یہ سیلف اسپانسرڈ ویزا پانچ سال کیلئے مؤثر ہوگا، درخواست گزار کے اکاؤنٹ میں کم از کم 4 ہزار ڈالر ہونا لازمی ہے۔ میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز دبئی نے 5سالہ ملٹی پل انٹری ٹورسٹ ویزا کی شرائط اور طریقہ کار واضح کر دیا ہے۔ ویزے پر آنے والوں کو ہر بار 90 دن کے قیام کی اجازت ہوگی، ویزہ ہولڈر 90 دن کی مزید توسیع بھی حاصل کرسکیں گے، ایک سال کے دوران زیادہ سے زیادہ قیام 180 دن سے زیادہ نہیں ہوسکتا۔



