واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 جولائی 2026ء ) امریکا نے سعودی عرب کو درست ہدف کو نشانہ بنانے والا جدید ڈیفنس سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ معاہدے میں جدید ہدف شکن ہتھیاروں کا نظام اور متعلقہ آلات شامل ہوں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب کو تقریباً 1.96 ارب ڈالر مالیت کے جدید ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن سسٹمز (APKWS-II) فراہم کرر ہے ہیں۔ سعودی عرب نے 10 ہزار فضا سے فضاء اور 10 ہزار فضاء سے زمین تک مار کرنے والے اے پی کے ڈبلیو ایس-II گائیڈنس سیکشنز خریدنے کی درخواست کی تھی۔ دفاعی نظام سے سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ جو اسلحہ سعودی عرب کو فروخت کیا جائے گا اس میں درست ہدف کو نشانہ بنانے والاجدیداسلحہ سسٹم اور متعلقہ سازوسامان شامل ہے۔