ایران اور عرب ممالک کو مذاکرات کی میز پر بٹھانے کیلئے روس متحرک ہوگیا
ماسکو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 جولائی 2026ء ) روس ، ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے متحرک ہو گیا ہے، روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ ایران اور عرب ممالک کو مذاکرات کی م

ماسکو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 جولائی 2026ء ) روس ، ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے متحرک ہو گیا ہے، روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ ایران اور عرب ممالک کو مذاکرات کی میز پر بٹھانا چاہتے ہیں۔ جمعہ کے روز عراق اور عرب لیگ کی شمولیت سے خطے میں مذاکرات کی ایک نئی سفارتی پہل کی تجدید کا اعلان کیا گیا ہے۔ روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس نے عراق اور عرب لیگ کی شرکت کے ساتھ خطے میں مذاکرات کی اپنی پہل کی تجدید کر دی ہے۔ روس نے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی حمایت کی تھی، تاہم اس سے وابستہ توقعات پوری نہیں ہو سکیں۔دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی اور میزائل حملے کرنے کے الزامات عائد کر رہے ہیں، جن کی قیمت خلیجی ممالک بھی ادا کر رہے ہیں۔



