اگر امریکا مزید جنگ اور ذلت کا راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے تو ایرانی قوم تیار ہے
تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 جولائی 2026ء ) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر امریکا مزید جنگ اور ذلت کا راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے تو ایرانی قوم تیار ہے، امریکی دشمن کو ج

تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 جولائی 2026ء ) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر امریکا مزید جنگ اور ذلت کا راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے تو ایرانی قوم تیار ہے، امریکی دشمن کو جنگ کے نتیجے میں بھاری قیمت چکانا پڑے گی، ہمارے دشمن کو شدید رسوائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے ایرانی قوم کو اپنے پیغام میں کہا کہ ایرانی قوم نے شہید ایران کو الوداع کہہ کر نئی تاریخ رقم کردی ہے، ایرانی قوم نے شہید ایران کو الوداع کہہ کرقومی عزم کی نئی مثال قائم کی۔ امریکا نے مفاہمتی یاداشت کی بار بار خلاف ورزی کی، امریکی خلاف ورزیوں نے ثابت کیا کہ ٹرمپ کے دستخط کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ٹرمپ کے دستخط بے معنی ہیں۔ امریکا نے بار بار معاہدے کی خلاف ورزی کرکے دنیا کو اپنا اصلی چہرہ دکھایا۔



