اردن میں ایرانی حملے میں 2 امریکی فوجی ہلاک، ایک لاپتا، 4 زخمی ہوگئے
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 جولائی 2026ء ) امریکہ سینٹ کام نے اردن میں ایرانی حملے کے دوران اپنے 2 فوجیوں کی ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سینٹ کام کا کہنا ہے کہ 1

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 جولائی 2026ء ) امریکہ سینٹ کام نے اردن میں ایرانی حملے کے دوران اپنے 2 فوجیوں کی ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سینٹ کام کا کہنا ہے کہ 17 جولائی کو اردن میں امریکی سینٹرل کمانڈ اور اس کے اتحادی دستے ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے خلاف دفاع کر رہے تھے، دفاع کرتے ہوئے 2 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک امریکی فوجی تاحال لاپتا ہوچکا ہے، 4 اہلکاروں کو معمولی زخم آئے جن کو اردن ہسپتال میں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ جب کہ معمولی زخمی ہونے والے دیگر اہلکاروں کا بھی معائنہ کیا گیا اور وہ دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔ سینٹ کام کے مطابق دو ہلاک فوجیوں شناخت ان کے اہلخانہ کو باضابہ طور پر اطلاع کے24 گھنٹے بعد ظاہر کی جائے گی۔



