اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 20 جولائی 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیخلاف سخت ردعمل کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کسی ایک امریکی فوجی کے قتل پر کئی گنا زیادہ چکانا پڑے گی، عسکری قیادت کو ہدایات جاری کردیں، امریکی فوج کوئی بھی ردعمل دینے کیلئے تیار رہے۔ ایکس پر جاری اپنے پیغام صدر ٹرمپ نے کہا کہ جب بھی ایران کسی امریکی فوجی کو قتل کرے گا، اسے اس قتل کی کئی گنا قیمت ادا کرنا ہوگی۔ اس حوالے سے واضح ہدایات پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔ pic.twitter.com/FrkHCMnEGo— Rapid Response 47 (@RapidResponse47) July 20, 2026 ان کے مطابق یہ ہدایت وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈینیل کین اور امریکی فوج کی پوری قیادت کو دی جا چکی ہے۔