واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 20 جولائی 2026ء ) ثالث ممالک نے امریکا اور ایران کو مذاکرات کیلئے10 روزہ سیزفائرمعاہدے کی تجویز دےدی ہے، 10روزہ عبوری سیز فائر معاہدے کے ذریعے حتمی مذاکرات کی کوشش کی جائے گی۔ رائٹرز کی رہورٹ کے مطابق ایران امریکا سیز فائر عبوری معاہدے کیلئے ثالث ممالک پھر سرگرم ہوگئے ہیں، تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر سفارتی کوششی جاری ہیں ۔ ثالث ممالک کی کوشش ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان 10 روزہ سیزفائرمعاہدہ ہوجائے۔ 10روزہ سیز فائر کے ذریعے مذاکرات کی کوشش کی جائے گی۔ ایران کے سینئر عہدیدار نے برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے ساتھ بات چیت میں دعویٰ کیا کہ ثالثوں نے ایران اور امریکا کے درمیان عبوری معاہدہ بحال کرنے کیلئے10 روزہ جنگ بندی کی تجویز دی ہے۔