نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 21 جولائی 2026ء ) بھارتی وزیراعظم مودی کی رہائشگاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے پر اپوزیشن رہنماؤں راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا۔ اپوزیشن جماعت کانگریس نے طلبہ پر پولیس تشدد کیخلاف احتجاج کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے احتجاجی مظاہرے کے دوران بھارتی وزیراعظم مودی، وزیرتعلیم دھرمیندرا پردھان سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔ راہول گاندھی نے کاکروچ جنتا پارٹی کے نہتے کارکنوں اور طالبعلموں پر پولیس تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوانتہا پسند جماعت آر ایس ایس نے بھارت کے تعلیمی نظام پر قبضہ کر رکھا ہے۔ Modi’s police force dragging Rahul Gandhi out of protesting in front of Modi’s residence! pic.twitter.com/czcvr2SwxT— Ashok Swain (@ashoswai) July 21, 2026 بعد ازاں پولیس نے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی، رکن اسمبلی پریانکا گاندھی سمیت کانگریس کے دیگر کئی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔