واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 21 جولائی 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی دے دی۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ایران کے علاقے کوہ کلنگ کو نشانہ بنائیں گے، یہ حملہ جلد ہوگا اور ایرانی اس حملے کو روکنے کیلئے کچھ نہیں کرسکیں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اگر اوباما اور ایران کے درمیان بننے والی نیوکلیئر ڈیل ختم نہ کی ہوتی تو آج دنیا میں اسرائیل کا وجود نہ ہوتا۔ایک سال پہلے ایرانی نیوکلیئر سائٹس کو نشانہ نہ بناتے تو آج ایرانی ایٹمی ہتھیار بنا چکا ہوتا، ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتا تو آج مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک بھی باقی نہ ہوتے۔ جب تک ایران بامعنی مذاکرات کیلئے تیار نہیں ہوتا ہمیں اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔