فجیرہ میں پارک ٹرک سے کار ٹکرا گئی، حادثے میں ماں اور نومولود بچہ جاں بحق، شوہر اور3 سالہ بیٹی شدید زخمی ہوگئے
فجیرہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 جولائی 2026ء ) متحدہ عرب امارات میں فجیرہ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں 28 سالہ خاتون اورنومولود بچہ جاں بحق ہوگئے، جبکہ خاتون کا شوہر اور 3 س

فجیرہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 جولائی 2026ء ) متحدہ عرب امارات میں فجیرہ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں 28 سالہ خاتون اورنومولود بچہ جاں بحق ہوگئے، جبکہ خاتون کا شوہر اور 3 سالہ بیٹی شدید زخمی ہوگئے۔ فجیرہ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ ابتدائی تحقیقات میں شبہ کیا جا رہا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت یا توجہ بٹ جانے کے باعث پیش آیا۔ جب جمعرات کی دوپہر ان کی گاڑی بے قابو ہو کر فجیرہ خورفکان روڈ پر کھڑے ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ دوپہر کے وقت فوزپیٹرولیم کے علاقے میں پیش آیا، جہاں گاڑی اچانک اپنی لین سے نکل کر سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔



