واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے کہ سعودی عرب کو یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی،جوہری تعاون صرف پرامن اور غیرفوجی مقاصد تک محدود ہوگا۔معاہدے کی منظوری سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت سے مشروط ہے۔امریکا سول نیوکلیئر پروگرام کے خلاف نہیں،ایران ، یواے ای اور دیگر ممالک کے پاس بھی سول نیوکلیئر پروگرام موجود ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت توانائی نے کہا کہ امریکا نے جوہری توانائی کے پر امن استعمال کے لیے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا یہ معاہدہ دونوں دوست ملکوں کے درمیان تاریخی سٹریٹجک شراکت داری کے فریم ورک میں آتا ہے۔