نیویارک: کار چھیننے کی کوشش کے دوران مسافر نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی گردن میں گولی ماردی، نوجوان جزوی طور پر مفلوج
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) نیویارک میں کار چھیننے کی کوشش کے دوران مسافر نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی گردن میں گولی ماردی، نوجوان جزوی طور پر مفلوج ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) نیویارک میں کار چھیننے کی کوشش کے دوران مسافر نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی گردن میں گولی ماردی، نوجوان جزوی طور پر مفلوج ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں اپنے خاندان کی کفالت کے لیے بروکلین کے ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو نئی ایس یووی کار چھیننے کی کوشش پر مزاحمت کے دوران مسافر نے گردن میں گولی ماردی، جس کے نتیجے میں پاکستانی شہری جزوی طور پر مفلوج ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ دانش سرور کو 11 جولائی کی صبح تقریباً 4:15 بجے اس وقت گولی ماری گئی جب انہوں نے پراسپیکٹ لیفرٹس گارڈنز میں پارک سائیڈ ایونیو اور بیڈفورڈ ایونیو کے قریب ایک ڈے کیئر سینٹر کے سامنے سے ایک مسافر کو اپنی گاڑی میں بٹھایا۔



