پائلٹ نے دورانِ پرواز طبیعت خراب ہونے پر دوحہ سے بنگلورو جانے والے بھارتی نجی ایئر لائن کے طیارے کا رُخ مسقط موڑ دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز آج صبح دوحہ سے بنگلورو جا رہی تھی کہ پائلٹ کو فوری طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔
طیارے کو باحفاظت مسقط اتارا گیا جہاں طبی عملے نے پائلٹ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں اسے اسپتال منتقل کیا۔
’’بھارتی ایئر لائن‘‘ کے لوگو والے طیارے کی اسلام آباد آمد، روانگی