World
اسرائیل ایران کی موجودہ حکومت کو گرانے کیلئے کام کر رہا ہے: نیتن یاہو
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی موجودہ حکومت کو گرانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
مصنف Hassan Shabbar67K بار پڑھا

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی موجودہ حکومت کو گرانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
نیتن یاہو نے اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ میری ہدایت پر اسرائیل کے تمام متعلقہ ادارے ایرانی حکومت کو شکست دینے کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ اسرائیلی پائلٹس کسی بھی وقت ایران میں کارروائی کے لیے پہنچ سکتے ہیں۔
غزہ سے متعلق نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے 60 فیصد علاقے پر کنٹرول رکھتا ہے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا غزہ پر مکمل قبضے کا مذموم منصوبہ


