ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا مختلف ممالک میں شادی کی تقریبات پر حملوں کے اپنے سیاہ ریکارڈ کے بارے میں دنیا کو جواب دے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس کا کہنا ہے کہ امریکا ایران، عراق، افغانستان میں عوامی تقریبات پر کیے گئے ماضی کے حملوں کی طرح اس بار بھی اپنا جرم قبول کرنے کے بجائے جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے تو فوجی طاقت سے سیرک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے کا بدلہ لے لیا لیکن اگر اب بھی امریکی عوام نے بچوں کی قاتل فوج کو روکنے کے اقدامات نہیں کیے تو انہیں اس دن سے ڈرنا چاہیے جب مظلوم اپنا انتقام خود لیں گے۔