ایران کا خیبر شکن میزائل جس کا فارسی میں مطلب ’قلعہ شکن‘ ہے، ایران اور امریکا و اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں سب سے زیادہ زیرِ بحث ہتھیاروں میں شامل ہو گیا۔
ایران نے رواں ہفتے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اہداف اور تنصیبات کے خلاف کارروائیوں میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے اس بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا ہے۔
تہران کا مقصد یہ ظاہر کرنا بھی ہے کہ تقریباً 6 ماہ سے جاری وقفے وقفے سے ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود اس کے میزائل ذخائر اب بھی قابلِ استعمال ہیں۔