ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان حسین کرمانپور نے بتایا ہے کہ ایران پر حالیہ امریکی حملوں کے نتیجے میں 18 افراد شہید اور 142 زخمی ہوئے ہیں۔
حسین کرمانپور نے بتایا کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 61 خواتین اور 44 کم عمر افراد شامل ہیں، جن کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔
ایرانی صوبے کرمان شاہ پر امریکی حملے میں 12 شہری شہید