World
بحری دفاعی اتحاد: رکن ممالک کے رابطہ افسران نے شمولیت کیلئے ضروری مراحل مکمل کرلیے، سعودی وزارت دفاع
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق کثیر ملکی بحری دفاعی اتحاد کے رکن ممالک کے رابطہ افسران نے اتحاد میں شمولیت کے لیے ضروری مراحل مکمل کر لیے ہیں۔
مصنف Shaukat Pirzada69K بار پڑھا

سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق کثیر ملکی بحری دفاعی اتحاد کے رکن ممالک کے رابطہ افسران نے اتحاد میں شمولیت کے لیے ضروری مراحل مکمل کر لیے ہیں۔
ریاض سے سعودی وزارت دفاع کے مطابق دیگر افسران کی تعیناتی مقررہ تعداد کے مطابق مرحلہ وار مکمل کی جائے گی، اتحاد اب عملی آپریشنز اور مشترکہ دفاعی تعاون کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق اتحاد کی قیادت کے تعین، تنظیمی ڈھانچے، ہیڈکوارٹر اور آپریشنل نظام کی منظوری سمیت تمام اہم انتظامی مراحل مکمل کرلیے گئے ہیں۔



