World
امارات میں رمضان المبارک 2027ء کا آغاز کب ہو گا؟ متوقع تاریخ سامنے آ گئی
متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 1448 ہجری کے آغاز کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی۔
مصنف Rubab Shakeel56K بار پڑھا

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 1448 ہجری کے آغاز کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی۔
بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق یو اے ای میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ پیر 8 فروری 2027ء کو ہونے کا امکان ہے۔
فلکیاتی مرکز کے حسابات کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش ہفتہ 6 فروری 2027ء کو عالمی وقت کے مطابق 3 بج کر 56 منٹ پر ہو گی۔
رمضان کے چاند کی رویت کے امکانات کا جائزہ 6 اور 7 فروری کو لیا جائے گا۔
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا


