امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کی کینیڈین کیڈٹس سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ پر کینیڈا میں شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔
پیٹ ہیگستھ نے پیر کو برٹش کولمبیا کے شہر ورنن میں واقع کیڈٹ تربیتی مرکز کی 2 نوجوان خواتین کی تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں ’یہ حقیقت ہے‘ اور ساتھ کینیڈا کے  پرچم کا ایموجی بنا تھا۔
ہیگستھ کی پوسٹ پر کینیڈین کیڈٹس کی ظاہری شکل پر توہین آمیز تبصرے کیے گئے جبکہ ناقدین نے ہیگستھ پر نوجوانوں کو نشانہ بنا کر کینیڈا کو بدنام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
تنازع پر امریکی محکمۂ دفاع کے نائب ترجمان جیکب بلس نے گزشتہ روز کہا کہ ایکس پر کی گئی پوسٹ خود سب کچھ بیان کرتی ہے۔