World
امریکا کو اپنے جرائم پر پچھتاوا ہونے تک اس کی افواج پر حملے جاری رہیں گے: ایران
ایران نے کہا ہے کہ امریکی افواج کے خلاف حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک امریکا کو اپنے جرائم پر پچھتاوا نہیں ہوتا۔
مصنف Rubab Shakeel73K بار پڑھا

ایران نے کہا ہے کہ امریکی افواج کے خلاف حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک امریکا کو اپنے جرائم پر پچھتاوا نہیں ہوتا۔
ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹرز کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ ایرانی فورسز نے جنوبی ایران میں فوجی اور شہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے جواب میں خطے میں امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔
سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی پر نشر ہونے والی تقریر میں ابراہیم ذوالفقاری نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں امریکی بنیادی ڈھانچے، تنصیبات، ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ امریکی کمانڈرز اور فوجیوں کی ایک قابلِ ذکر تعداد ہلاک یا زخمی ہوئی۔
ایران کی جوابی کارروائی، اردن میں امریکی اڈے پر میزائل فائر


