شارجہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 01 ستمبر 2026ء ) شارجہ پولیس نے لاپتا ہونے والی قازقستانی دو بہنوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے، دونوں بہنیں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق دونوں بہنیں ستمبر کے اوائل میں اپنے اہلِخانہ سے ملنے کے لیے قازقستان واپس جانے کا ارادہ رکھتی تھیں۔ واٹس ایپ پر گردش کرنے والے ایک پوسٹر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 20 اور 22 سالہ قازقستانی دو بہنیں لاپتا ہیں۔

پوسٹر کے مطابق دونوں بہنیں ایک روسی زبان بولنے والے قازق شخص سے رابطے میں تھیں، جو انہیں رہائش فراہم کر رہا تھا۔ 🚨Sharjah Police have confirmed the deaths of two Kazakh sisters who were reported missing. They were reportedly planning to return to Kazakhstan to visit their families in early September.(1/3)— Lovin Dubai | لوڤن دبي (@lovindubai) September 1, 2026 دونوں بہنوں کو متحدہ عرب امارات میں رہتے ہوئے ایک سال سے بھی کم عرصہ ہوا تھا اور وہ یہاں ملازمت کر رہی تھیں۔ شارجہ پولیس کے مطابق دونوں بہنیں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ دونوں بہنوں کی میتیں 28 اگست کو قازقستان منتقل کردی گئیں۔ پولیس کے مطابق کیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد دونوں بہنوں کی ہلاکت سے متعلق مزید پیشرفت پر باضابطہ بیان جاری کیا جائے گا۔