World
ایران کا امریکی حملوں پر جواب کئی گنا زیادہ شدت سے دینے کا اعلان
ایران نے امریکی کے تازہ حملوں کا جواب کئی گنا زیادہ شدت سے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
مصنف Aqib Ali48K بار پڑھا

ایران نے امریکی کے تازہ حملوں کا جواب کئی گنا زیادہ شدت سے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایران امریکی حملوں کا جواب کئی گنا زیادہ شدت سے دے گا۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے اس سے قبل تصدیق کی امریکی فورسز نے جنوب مشرقی ایران میں جیرفت ایئر پورٹ پر حملہ کیا ہے۔
دوسری طرف امریکی فوج نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملوں کی کوششوں کے بعد ایران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔



