نیو یارک میں چاقو بردار خاتون کے حملے میں بینک آف امریکا کی نائب صدر  ایرن پیاسینٹی ہلاک ہوگئیں۔ 
نیو یارک سے امریکی میڈیا کے مطابق نیو یارک کے مصروف ترین ٹائمز اسکوائر میں 49 سالہ خاتون نے دو راہگیروں پر چاقو سے حملہ کیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور دو چاقو لہراتے ہوئے پولیس کی جانب بڑھی اور چار منٹ تک ہتھیار پھینکنے سے انکار کیا۔