ایران جنگ کے معاشی اثرات؛ سعودی عرب نے 8 ارب ڈالر قرض کیلئے ابتدائی بات چیت شروع کردی
ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 اگست 2026ء ) ایران جنگ کے منفی مالی معاشی اثرات کے دباؤ سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب نے 8 ارب ڈالر قرض کیلئے ابتدائی طور پر بات چیت شروع کردی ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ ک

ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 اگست 2026ء ) ایران جنگ کے منفی مالی معاشی اثرات کے دباؤ سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب نے 8 ارب ڈالر قرض کیلئے ابتدائی طور پر بات چیت شروع کردی ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے نتیجے میں سعودی عرب میں معاشی اثرات کے باعث مالی دباؤ میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث سعودی عرب نے اپنے مالی وسائل کو مستحکم بنانے کیلئے کوششیں تیز کردی ہے۔ اس مقصد کیلئے سعودی عرب کم از کم 8 ارب ڈالر کے نئے قرض لے گا۔ سعودی عرب نے نئے قرض کیلئے ابتدائی بات چیت شروع کردی ہے۔ بلومبرگ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے نیشنل ڈیبٹ مینجمنٹ سینٹر نے ممکنہ قرض کے معاہدے کے لیے بینکوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ ذرائع نے نجی معلومات پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ بات بتائی۔



