World
امریکی فوج کے سیکریٹری ڈین ڈرسکول مستعفی
امریکی فوج کے سیکریٹری ڈین ڈرسکول نے استعفیٰ دے دیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈرسکول کے استعفے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
مصنف Raza Muhammad94K بار پڑھا

امریکی فوج کے سیکریٹری ڈین ڈرسکول نے استعفیٰ دے دیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈرسکول کے استعفے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
امریکی فوج نے فوری طور پر تبصرے سے گریز کیا ہے، ڈرسکول کے ترجمان نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈرسکول اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیٹ میں عرصے سے اختلافات تھے جس کے بعد آج انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو استعفیٰ بھیج دیا، ڈرسکول نائب صدر جے ڈی وینس کے دوست بھی ہیں۔
اس سے پہلے پیٹ ہیگسیتھ نے اپریل میں اچانک جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے ہٹا دیا تھا جبکہ یورپ اور افریقا میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل کرسٹوفر ڈوناہیو نے جون میں غیر متوقع طور پر استعفیٰ دے دیا تھا۔



