World
مکہ معاہدہ، اسٹریٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا افتتاحی اجلاس، ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹیجک سیاسی ودفاعی کمیٹی کا افتتاحی اجلاس استنبول میں ہوا۔ اسٹریٹیجک سیاسی ودفاعی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
مصنف اعزازسید51K بار پڑھا

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹیجک سیاسی ودفاعی کمیٹی کا افتتاحی اجلاس استنبول میں ہوا۔ اسٹریٹیجک سیاسی ودفاعی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق سیاسی و دفاعی کمیٹی کے استنبول اجلاس میں ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ ودفاع نے شرکت کی۔
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں تینوں ملکوں کی دفاعی افواج کے سربراہان بھی شریک ہوئے اور مکہ معاہدے کے فریم ورک میں خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ کے سرکاری دورے میں اہم ملاقاتیں


