ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ تین ملکی معاہدے کو ’مکہ دفاعی اتحاد‘ کہا جائے گا، اس اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل پاکستان سے ہوں گے۔
حاقان فیدان نے کہا کہ تینوں ممالک نے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا ہے اور اتحاد کے ادارہ جاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے باقاعدہ کام شروع کردیا گیا ہے۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں منعقد ہوا، اجلاس میں ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان، وزیر قومی دفاع یاشار گیولر اور چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بائراکتار اولو کے علاوہ پاکستان اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔