World
بھارت: دعوت کے دوران زیادہ چکن کھانے پر نوجوان نے دوست کو چاقو کے وار سے قتل کردیا
بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک دوست نے دعوت کے دوران خود سے زیادہ چکن تکہ کھانے والے دوست کو چاقو کے وار سے قتل کر ڈالا۔
مصنف Naila Abbas94K بار پڑھا

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک دوست نے دعوت کے دوران خود سے زیادہ چکن تکہ کھانے والے دوست کو چاقو کے وار سے قتل کر ڈالا۔
پولیس کے مطابق ملزم ارون کمار نے چکن کے تکے کے ٹکڑوں پر ہونے والے جھگڑے کے دوران اپنے دوست سیتارام پر چاقو سے حملہ کر دیا، واقعے کے بعد سیتارام کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس اسپتال پہنچی اور ارون کمار کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا، دورانِ تفتیش ارون کمار نے سیتارام کو چاقو سے مارنے کا اعتراف کر لیا۔
بھارت: شادی میں رس گلے کم پڑنے پر جھگڑا، 6 افراد زخمی


